اردو میڈیا - صحافتی اقدار اور ذمہ داریاں
ہمارا بنیادی مقصد حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کم از کم دو آزاد ذرائع سے لازمی کی جائے گی۔ افواہوں اور غیر مصدقہ دعووں کو جگہ نہیں دی جائے گی۔
رپورٹنگ میں تمام فریقین کا موقف شامل کیا جائے گا۔ سیاسی، مذہبی یا ذاتی نظریات کو خبروں پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اداریہ (Editorial) اور عام خبر میں واضح فرق برقرار رکھا جائے گا۔
کسی بھی فرد یا ادارے کی ساکھ کو بلاوجہ نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے گا۔ ذاتی زندگی کی رازداری (Privacy) کا احترام کیا جائے گا، الا یہ کہ وہ عوامی مفاد (Public Interest) سے منسلک ہو۔
کسی دوسرے ادارے یا صحافی کے مواد کی چوری (Plagiarism) سخت ممنوع ہے۔ اگر کسی دوسرے ذریعے سے معلومات یا تصاویر لی جائیں گی، تو ان کا حوالہ (Credit) دینا لازمی ہوگا۔
اگر کسی خبر میں غلطی پاتی جائے تو ادارہ فوری طور پر اس کی تصحیح کرنے اور قارئین کو آگاہ کرنے کا پابند ہے۔ غلطی کی نوعیت سنگین ہونے کی صورت میں واضح الفاظ میں معذرت شائع کی جائے گی۔