بنگلورو،کرناٹک کانگریس کے سربراہ بی کے ہری پرساد نے آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں اپریشن سندور کے بارے میں کہا تھا کہ کوئی بھی فوجی اہلکار شہید نہیں ہوئے ہیں، تاہم نیشنل وار میموریل میں ان چھ فوجی اہلکار کا نام شامل کیا گیا جو کہ اپریشن سندور کے دوران مارے گئے تھے، جس کے وزیر دفاع کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، واضح رہے کہ ایکس پر پوسٹ کے دوران ہری پرشاد نے راج ناتھ سنگھ کے 2025کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2025میں راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ کوئی بھی فوجی اہلکار مارا نہیں گیا ہے، ہری پرساد نے فوجی اہلکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو فوری طور پر استعفیٰ دیدینا چاہئے۔
سیاست و قیادت
راج ناتھ سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ
تبصرہ کریں
تبصرے