اخبار عالم
جاپان کی جانب سے اسرائیلیکے حملوں پر تشویش کا اظہار
ٹوکیو:جاپان کی جانب سے لبنان پر جاری جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری مینورو کیہارا نے ''جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کے بارے میں '' تشویش کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود کہ امریکہ اور ایران تمام محاذوں پر لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔جیسا کہ ہم رپورٹ کر رہے ہیں، پیر کو لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی دستبردار نہیں ہوں گے، واضح رہے کہ فی الوقت پوری دینا امن کی کوشش کر رہی ہے، اور امریکہ و ایران کے مابین ہونے والی مذاکرات کا خیر مقدم کر رہی ہے، جب کہ دوسری جانب اسرائیل اپنی جارحیت کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے، لبنان کے شہروں پر تابرتوڑ حملے کئے جارہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں خواتین و بچے شہید ہو رہے ہیں،
تبصرہ کریں
تبصرے