Live Financial Tickers
Header
Luxury Urdu Navigation
← ہوم پیج پر واپس جائیں

اخبار عالم

امریکہ -ایران جنگ بندی معاہدہ کا چہار جانب خیر مقدم،اسرائیل میں ماتم

شائع ہوا: 15 Jun, 2026 پڑھنے کا وقت: 3 منٹ ویوز: 38
تہران ۵۱جون: مختلف ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران میں جنگ بندی معاہدہ طے ہو چکا ہے، مو صولہ اطلاعات کے مطابق اس معاہدہ کے مطابق امریکہ ایران پر سے تمام پابندیاں ختم کرے گا، ساتھ ہی ساتھ ایران کے منجمد اساسے کو پھر سے بحال کرے، یہ جنگ بندی تمام فرنٹ پر ہو گئی، بشمول لبنان اور غزہ، امریکہ ایران کے کسی بھی اندرونی معاملہ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا، ایرن کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے گی، امریکی فوج ایران کے ساحل سے کافی دور چلی جائے گی،

رائے عامہ: کیا امریکہ اس بار اپنے معاہدہ کا پابندی کرے گا


اس کے علاوہ ایران کو امریکہ کی جانب سے تین سو عرب ڈالر ہر جانہ بھی اداء کرنا ہوگا، مزید یہ کہ اس معاہدہ میں ایران کے حامی گروپ اور میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی،اس معاہدہ کی خبر آتے ہی جہاں پوری دنیا میں سراہنائی کی گئی ہے اور اس خبر کا خیر مقدم کیا گیا ہے، وہیں اسرائیل نے لبنان سے دست برداری سے انکار کردیا ہے، اس معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹیوٹر پر ایک بیان شائع کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم خطہ کی سلامتی اور امن و امان کو بڑھانے کے لیے سفارتکاری اور بات چیت کو تر جیح دیتے ہیں، وہیں اردن کی وزارت خارجہ بھی اس معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹیوٹ کرتی ہے، کہ امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے معاہدہ کا ہم چیز مقدم کرتے ہیں اور ایران کی مثبت رد عمل کی سراہنائی کرتے ہیں اس کے علاوہ قطر اور پاکسان ترکی سمیت تمام ممالک کی جانب سے اس معاہدہ کا خیر مقدم کیا گیا ہے، وہیں اسرائیلی وزیر خزانہ سموتریش نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے برا ہے، اور دیگر آزاد ریاستوں کے لیے بھی برا ہے۔
Comments

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔
Dynamic Footer