رونق اردومیڈیا
خبروں کی خبر،ہرخبروں پر نظر،سچائی اورصداقت کا پیامبر رونق اردومیڈیا » Blog Page » اسرائیل ختم، امریکہ میں ممدانی کی حکومت!از مسعود مظہر قاسمی
ایڈیٹر کے قلم سے۔۔۔ ایڈیٹر-کے-قلم-سے۔۔۔

اسرائیل ختم، امریکہ میں ممدانی کی حکومت!از مسعود مظہر قاسمی

قارئین کرام! اسرائیل، امریکہ اور ایران کی جنگ بالکل سروں پر منڈلا رہی ہے، اور سقوط ایران کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، شروع سے لیکر اب تک ایرانی رہنماؤں کو کسی نہ کسی بہانے قتل کیا جارہا تھا، حالیہ 12دنوں کی جنگ سے قبل ابتداًایرانی رہنماؤں کو قتل کیا گیا، اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ایران ختم ہو جائے گا لیکن ایران نے اسرائیل کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد اسرائیل کو فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہو نا پڑا۔ اس کے بعد پھر امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کی، جس کے بعد پورے ایران میں مہنگائی زوروں پر چلی گئی، پورے ایران میں احتجاج و مظاہرہ ہونے لگا، ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہریں کے ما بین دائش کے لوگ داخل کئے گئے اور پھر اس مظاہرہ پر واویلا مچنا شروع ہو گیا کہ ایران اپنے لوگوں پر سخت ظلم کر رہا ہے، لیکن اسی وقت غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، اور وہا ں کے بچے بچیاں بھوک وبیاس سے مارے جارہے ہیں اس پر جرمن سمیت کسی بھی یوروپی لیڈر کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بذات خود مغربی لیڈران اپنے اعتبار سے کچھ بھی کہہ لیں لیکن دینا ان کی منافقت کو جان رہی ہے، اوریہ لوگ اپنے آنے والی نسل کے لیے مثال چھوڑ جارہے ہیں کہ آنے والی نسل جان لے کہ ان کے آباو اجداد کس قدر منافق تھے۔
لیکن اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنا کچھ کرنیکے بعد کیا ایران ختم ہو جائے گا اور ایران کی حکومت گر جائے گی، بذات خود مغربی میڈیا میں اتنی زیادہ شور مچائی جارہی ہے کہ ایران کی حکومت اب گری تب گری۔اس کے اوپر بہت سے تجزیہ نگار اپنیتجزیے بھی پیش کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ بلکہ اسرائیل نے تو ایران کے سقوط کے بعد کا بھی پلان بیان کردیا۔تو کیا ایران ختم ہو جائے گا؟دوسری جانب جب ہم ایران کے تمام لیڈروں بیانات کا جائزہ لیتے ہیں، تو ہمیں کچھ اور ہی اندازہ ہوتا ہے، سقوط ایران کی دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں، ایک تو ایران میں ایک بار پھر انقلاب آجائے اور ایرانی لوگ ہی حکومت گرادیں، لیکن ایسا ہونا نا ممکن ہے، چونکہ گذشتہ کل کے حکومت پرو مظاہرہ نے یہ ثابت کردیا کہ ایران کی حکومت کو عوامی بغاوت کے ذریعہ گرانا آسان نہیں ہے، ایران کی حکومت کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں، تو پھر سوال یہ ہوتا کہ امریکہ پھر کیا کرے گا؟۔ظاہر سی بات ہے امریکہ کے لیے آخری آپشن طاقت کا استعمال ہی ہوگا، لیکن یہاں بھی سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا حملہ کافی ہوگا۔ممکن ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا پلان ہو کہ ایک ساتھ پورے ایران میں ایک بڑا حملہ کر کے سب کچھ کو دبر دوس و تباہ وبرباد کر دیا جائے اور ایک ہی حملہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے۔اگر امریکہ یہ پلان بنا ئے ہوا ہے تو کہیں نہ کہیں ایران کے سامنے بھی اس کا پلان ہوگا، اور ایران اپنے ہتھیار کو کچھ اس انداز سے چھپائے کہ امریکہ کا یہ بڑا حملہ ناکام ہو، اور ایران کا ہتھیار بچ جائے، اس کے علاوہ ایران کے پاس روس اور چین کی ٹکنالوجی بھی ہے، جس کی مدد سے ایران امریکہ اور اسرائیل کے بڑے حملے کو ناکام بھی بنا سکتا ہے، مزید یہ کہ یہ جنگ جس طرح ایران کی جنگ ہے اسی طرح سے روس اور چین کی جنگ بھی ہے، تو کہیں نہ کہیں روس اور چین بھی امریکہ کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے، وہیں یہ جنگ سعودی عربیہ اور دیگر مشرق وسطی کے خلاف بھی ہے، چونکہ اسرائیل کا پلان صرف ایران نہیں ہے بلکہ اس کے بعد ترکی پھر سعودی عربیہ اور مصر بھی ہے، تو یہ تمام ممالک بھی کسی نہ کسی طرح سے ایران کا ساتھ دیں گے۔آخر میں نتیجتاًیہی کہنا ہوگا کہ روایتی لڑائی سے ایران کو شکست نہیں دیا جاسکتا ہے۔اس کے بعد پھر جو آخری آپشن ہے وہ نیو کلئیر ہتھیار کا، ہوسکتاہے کہ امریکہ اور اسرائیل اس کے استعمال سے بھی گریز نہ کریں، اگر اس کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی دو صورتیں نکلتی ہے، ایک تو یہ کہ ایران پر نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہو گیا اور وہاں لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن گئے، ایران تو برباد ہبو جائے گا، لیکن اس کے بعد اسرائیل میں چاروں طرف سے مسلم نوجوان اور عرب اہلکار داخل ہو ں گے، اور بلا کسی جھجک کے اسرائیلیوں کو قتل کرنا شروع کردیں گے، مزید یہ کہ پاکستان اسرائیل پر اس وقت ایٹم بم ماردے، اور تیسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ امریکہ پر نورتھ کوریا ایٹم بم ماردیے۔گویا کہ ایٹم بم کی استعمال کی صورت میں اسرائیل کا خاتمہ یقینی ہے، اسرائیل یہ تنہا یہودی ملک ہے، یہ اس وقت تک قائم ہے جت تک کہ امریکہ کے لیے مفید ہے،۔ایٹم بم کی صورت میں اسرائیل کا خاتمہ بالکل یقینی ہے، وہیں ٹرمپ کو اقتدار سے بھی ہٹا یا جاسکتا ہے، اور عین ممکن ہے کہ اس کے بعد زہران ممدانی اور کھل کر امریکہ میں جنگی جنون کی مخالفت کریں اور وہ امریکہ کے صدر بن کر ابھریں۔
ایرانی اہلکار کے بیان، اور ترکی کے بیان سے ایسا لگ رہا ہے کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیت آگئی ہے کہ وہ ایٹم بم کو بھی بیکار کر سکتا ہے، اور اگر ایران نے بیکار کردیا تو پھر امریکی داداگیری کی ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گی۔

اپنا ای میل

Related posts

ایک تبصرہ چھوڑیں

ایک جائزہ دیں